حیدرآباد پولیس کی منشیات و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں 5 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار گٹکے اور مین پوری برآمد*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
*تھانہ بلدیہ*
ایس ایچ او انسپیکٹر سید فیض شاہ بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گٹکے کی سپلائی ناکام بنادی، دوران چیکنگ CIA موڑ بائی پاس کے قریب سفید وین نمبر JF-5551 کی چیکنگ کے دوران ملزمان نوشاد علی سرکی اور صادق دل کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے دوران تلاشی 80 عدد پیکٹ تقریباً 8800 عدد ساشے گٹکے برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 80/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ پنیاری*
ایس ایچ انسپیکٹر آغا اسداللہ پٹھان بمہ اسٹاف نے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائر صدیق ماچھی کو 300 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی سفیر بہلم 6 عدد خام مال مین پوری کے کٹے اور 200 عدد مین پوری چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 79/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
مزید دوسری کارروائی کے دوران مین پوری فروش محمد شاہد قریشی کو 170 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کا ساتھی دانش عرف دانی موٹا آرائیں 150 عدد مین پوری چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 81/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ہٹڑی*
ایس ایچ او انسپیکٹر غلام فاروق راہیپوٹو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش سنیل سولنگی کو 200 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی محسن 200 عدد مین پوری چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا
گرفتار، و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 128/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
