
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) سرجانی (چوکی بھینس کالونی) پولیس نے مطلوب منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمہ صائمہ کا نام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست/آئی آر میں بھی شامل تھا۔
پولیس نے یوسف گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ صائمہ زوجہ اظہر کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمہ کے قبضے سے مختلف پڑیوں میں موجود 20 گرام آئس اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمہ کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
