
کراچی (رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ ساحل کی حدود، مین خیابانِ شاہین، فیز 8 ڈی ایچ اے کراچی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
نجی سیکیورٹی گارڈ پرویز احمد ولد نزیر احمد کی فائرنگ سے ایک کمسن بچہ سفیان ولد طالب حسین (عمر تقریباً 10 سال) ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
زخمی بچے کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
