حیدرآباد(بیورو رپورٹ) گلستان سرمست کے پلاٹ ہولڈر محمد عمران رائو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلستان سرمست ایچ ڈی اے اور کوہسار ایکسٹینشن کے الاٹی متعدد مسائل کا شکار ہیں ایچ ڈی اے کے رشوت خور ٹرانسفر فیس کی مد میں 400 گز کے پلاٹ ٹرانسفر کی فیس کے ساتھ 80 ہزار روپئے منتقلی کے عمل میں وصول کرتے ہیں 240 گز کے پلاٹ کے 56 ہزار روپئے 120 گز کے پلاٹ کے 37 ہزار روپئے 100 گز کے پلاٹ کے 35 ہزار روپئے رشوت کے ساتھ لئے جارہے ہیں الاٹمنٹ جاری کرتے وقت فیس رشوت کے ساتھ لی جا رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفر فیس صرف گورنمنٹ چالان کے مطابق لی جائے الاٹمنٹ کے اجراء اور ڈپلیکیٹ سلپ نکلوانے میں پیدا گیری بند لاکھوں روپئے دیکر لگوائی گئی بائیو میٹرک بحال کی جائے تاکہ دو نمبر منتقلی سے بچا جا سکے اور جنریٹر کی لائٹ مستقل دی جائے اسکیم ایم ڈی اے ایل ڈی اے کی طرح فارم ون اوپن اسٹیٹمینٹ مطلب اوپن او پی سی کھولی جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے الاٹیز کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کم از کم وقت میں ان کی فائلوں کو ٹرانسفر کر کے ان کی فائلیں انہیں واپس دی جا سکیں
