



گجرات (شاہد بیگ سے)سی سی ڈی کے جوان فیاض علی شہید کی نماز جنازہ پولیس لائنز گجرات میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، آر پی او خرم شہزاد حیدر،ایس پی انویسٹیگیشن مہر محمد ریاض، ڈی ایس پی صاحبان، ایس ایچ اوز اور دیگر سینئر پولیس افسران جوانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ افسران اور جوانوں نے شہید کانسٹیبل فیاض علی کی بہادری، فرض شناسی اور عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نماز جنازہ میں سول سوسائٹی، معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
