حیدرآباد ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی ہدایت پر معرکۂ حق کے سلسلے میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے لطیف آباد یونٹ نمبر 7 سے ایک حب الوطنی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں مختلف این جی اوز، سماجی تنظیموں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی، جبکہ Youth Welfare Society Hyderabad Division کے نمائندوں نے بھی فعال شرکت کی۔
شرکاء نے پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں بھرپور نعرے بلند کیے اور وطن سے محبت، شہداء سے عقیدت اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ملک کے دفاع و استحکام کے لیے متحد رہے گی۔
ریلی کے دوران نوجوانوں کے جذبے، سماجی ہم آہنگی اور خدمت خلق کے عزم کو سراہتے ہوئے اس بات کا عزم کیا گیا کہ وطن عزیز کے امن، ترقی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
