

مسلم یوتھ لیگ حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب میں “فتحِ مبین” کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں معرکۂ حق یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد، بیداری اور درپیش چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر انجینئر نعمان علی (صدر مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن) اور عبدالھادی خلجی (صدر مسلم یوتھ لیگ حیدرآباد ڈویژن) نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوانوں کا کردار نہایت اہم ہے، اور “معرکۂ حق” کا تقاضا ہے کہ ہم سب متحد ہو کر ایک مضبوط اور منظم قوم کی صورت میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہوئے معاشرے میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک و قوم کی ترقی، استحکام اور فلاح کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
