

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 13 اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی، ہدفی مقامات کی تلاشی اور بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کی تصدیق کی گئی۔
آپریشن میں ایس ڈی پی او اورنگی ٹاؤن کی نگرانی میں پولیس، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس ٹیم نے حصہ لیا۔ کارروائی کا مقصد امن و امان کا قیام، شہریوں کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری ہے۔
