
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو)ایسٹ زون، نیو ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم سکندر ولد فضل الرحمان کو دورانِ گشت گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی اسلحہ اور تھانہ پی آئی بی کے علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ سرقہ شدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ نمبر 140/26 بجرم دفعہ 381-A تھانہ پی آئی بی میں درج ہے۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور قبل ازیں بھی ڈکیتی، اسلحہ اور منشیات کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
