
گجرات(شاہد بیگ سے)
آئی جی پنجاب کے دورہ گجرات کے موقع پر چند صحافیوں کو میڈیا کوریج سے روکنے کے لیے نامناسب طریقہ اختیار کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
متاثرہ صحافیوں نے واقعہ کے حوالے سے ڈی پی او گجرات اختر فاروق کو باضابطہ درخواست دے دی ہے، جس پر ڈی پی او گجرات خود معاملہ کی انکوائری کر رہے ہیں۔
ڈی پی او گجرات نے واضح کیا ہے کہ پنجاب پولیس اور آئی جی پنجاب کی ایسی کوئی پالیسی نہیں جس کے تحت کسی صحافی کو کوریج سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی تذلیل یا ان کے ساتھ نامناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور معاملہ کی شفاف انکوائری عمل میں لائی جا رہی ہے۔
