*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی زیرِ صدارت پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک اہم کرائم وٹریفک میٹنگ منعقد ہوئی*
میٹنگ میں ضلع حیدرآباد کے تمام ڈی ایس پیز آپریشن وٹریفک، ایس ایچ اوز،ایس اوز اور ایس ایس پی آفس کی مختلف برانچز کے انچارجز نے شرکت کی
میٹنگ کے دوران ایس ایس پی حیدرآباد نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ لسٹڈ جرائم پیشہ افراد اور مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خاص طور پر معاشرتی برائیوں، بالخصوص آئس (منشیات) کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید سخت اور مؤثر بنانے پر زور دیا۔
ایس ایس پی نے ٹاسک فورس کو ہدایت کی کہ وہ مزید مؤثر انداز میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔
اجلاس میں مجموعی طور پر کرائم کنٹرول کی صورتحال پر قدرے اطمینان کا اظہار کیا گیا، تاہم جرائم کو مزید کم ترین سطح پر لانے کے لیے مؤثر اور مسلسل گشت (پٹرولنگ) کو ناگزیر قرار دیا گیا۔
میٹنگ میں ٹریفک پولیس کو بلا رکاوٹ ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے اور ٹنٹڈ گلاسز،رانگ وے اور غیر قانونی پارکنگ کے حوالے سے ہدایات دی گئیں
تمام ڈی ایس پیز ٹریفک کو ہدایات دی گئیں کہ وہ اپنے اپنے ایریاز میں تمام بڑی کمرشل سائٹس کا وزٹ کریں اور انکے مالکان کو پابند کریں کہ وہ اپنا اسٹاف کے زریعے سنگل پارکنگ کرائیں وگرنہ انکے خلاف منجانب سرکار مدعی ہوکر مقدمات داخل کرائیں
ایس ایس پی حیدرآباد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
