کراچی میں پولیس کے ہاتھوں جعلی نوٹ چلانے والا ملزم گرفتار

کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ گلشنِ معمار پولیس نے جعلی نوٹ چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم مویشی منڈی گلشنِ معمار میں جعلی نوٹ استعمال کرتے ہوئے بکرے کی خریداری کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان ولد لقمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم سے 5000 روپے کے 23 جعلی نوٹ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *