
کراچی:(رپورٹ: محمد حسین سومرو) اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہوتا تھا۔ اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
گرفتار ملزم کی شناخت بلال ولد مختیار کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد ہوئی۔
ملزم کراچی میں متعدد اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
