
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) منشیات فروشی کی آڑ میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم گرفتار، ملیر کینٹ پولیس کی بروقت کارروائی
ایس ایچ او ملیر کینٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم منشیات فروشی کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی ملوث پایا گیا۔
ملزم کے قبضے سے 520 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس، ایک موٹرسائیکل اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور منشیات فروشی میں بھی سرگرم رہا ہے۔ وہ ایک عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
سابقہ کرمنل ریکارڈ:
FIR No. 440/2022 U/S 324/353/486/34 PPC, PS Alfalah Korangi
FIR No. 204/2021 U/S 392/397 PPC, PS Malir City
FIR No. 205/2021 U/S 23(i)A SAA, PS Malir City
برآمد شدہ موٹرسائیکل کا ریکارڈ AVLC سے چیک کیا جا رہا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
