
راولپنڈی:( محمد حسین سومرو) ڈی جی آئی ایس پی آر کی نیشنل سکیورٹی اینڈ اسٹریٹیجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 میں پاکستان کے 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ڈینز، رجسٹرارز اور سینئر پروفیسرز کے ساتھ قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر خصوصی نشست
راولپنڈی میں منعقدہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں لاہور، کراچی، پشاور، مظفرآباد ، ملتان اور کوئٹہ سے شرکاء نے آن لائن شرکت کی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے ملک کے دفاع، استحکام اور سلامتی کے لیے قابلِ فخر کردار ادا کیا ہے۔
شرکاء نے مزید کہا کہ تمام گفتگو حقائق، اعداد و شمار، دلائل اور قومی مفاد کی بنیاد پر کی گئی جس سے کئی اہم معاملات بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملی۔
وائس چانسلرز اور سینئیر اکیڈیمک قیادت نے کہا کہ سوشل میڈیا کا اثر نوجوانوں پر بہت گہرا ہے، جس کے باعث اکثر طلباء گمراہ کن معلومات کا شکار ہو جاتے ہیں، تاہم اس نشست سے اُنہیں طلباء کو صحیح حقائق بتانے، منفی پروپیگنڈے سے بچانے اور درست معلومات پہچاننے کے حوالے سے واضح رہنمائی ملی ہے۔
شرکاء نے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اس لیے اکیڈیمیا کو قومی سلامتی، انفارمیشن وارفیئر اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے واضح آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شرکاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان اور اکیڈیمیا کے درمیان قائم کیا گیا یہ رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
