انویسٹیگیشن ونگ ملیر کی مختلف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، مغوی و گمشدہ افراد بازیاب

کراچی ،:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون انویسٹیگیشن ونگ ملیر نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے، متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا اور مغوی و گمشدہ افراد بازیاب کروالیا
اطلاع کے مطابق ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر مختلف تھانوں کی تفتیشی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مطلوب، مفرور اور منشیات کیسز میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ ملیر کینٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 208/26 میں نامزد ملزم عبداللہ عرف غلام فرید کو گرفتار کیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مغوی عمر فاروق کو بازیاب کیا، منشیات کیس میں مزید 1500 گرام چرس برآمد کی، جبکہ قتل اور دیگر مقدمات میں مفرور ملزمان سید زاہد خان، شہزاد، وسیم اور رزاق کو گرفتار کیا۔
تھانہ ابراہیم حیدری پولیس نے ڈکیتی، اغوا اور سرکاری امور میں مداخلت کے مقدمات میں ملزمان عامر، محمد نور اور اسماعیل کو گرفتار کیا جبکہ مغویہ حاجرہ کو بازیاب کرلیا۔
ملیر سٹی پولیس نے گمشدہ خاتون ثناء زوجہ صابر مسیح اور مغوی ریحان احمد کو بازیاب کیا جبکہ مختلف مقدمات میں مفرور ملزمان نعمت اللہ اور انیس عرف ملا کو گرفتار کیا۔ سکھن پولیس نے زیادتی کیس میں ملوث ملزم عامر کو گرفتار کرلیا۔
تمام بازیاب افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *