*سٹی اور بی سیکشن پولیس کی مشترکہ کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد، مقدمہ درج*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کے خصوصی احکامات پر حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
بی سیکشن پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ مقدمہ نمبر 139/2026 زیر دفعہ 381-A PPC میں مطلوب ملزم حمید عرف میڈا بھٹی تھانہ سٹی کی حدود کھوکھر محلہ میں اپنے جاننے والوں کے گھر پر مسروقہ موٹر سائیکل سمیت موجود ہے۔
اطلاع ملنے پر بی سیکشن پولیس نے تھانہ سٹی پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کھوکھر محلہ میں چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مداخلت کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ اس کی وردی بھی پھٹ گئی۔
پولیس نے مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم حمید عرف میڈا بھٹی سمیت محمد علی اور زین احمد کھوکھر کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم منظور کھوکھر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مذکورہ مقدمے میں چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر HBH-5842 (یونیک) برآمد کر لی گئی۔
ملزمان کے خلاف پولیس پر حملہ، سرکاری امور میں مداخلت اور دیگر متعلقہ جرائم کے تحت مقدمہ نمبر 95/2026 زیر دفعات 353، 324, 337Hii,34 تعزیرات پاکستان درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔