
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ عزیزآباد کی حدود یاسین آباد، محمدی گراؤنڈ بلاک 8 کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت روزی خان (زخمی) اور محمد سہیل کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، لوڈ میگزین، 2 زندہ راؤنڈز، 3 موبائل فون اور ایک 70 سی سی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔
زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔