
حيدرآبادالرحمن ویلفئیر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کی صدر آپا بشرئ آرائین کی سربراہی میں ہیٹ اسٹروک کی صورتحال کی پیش نظر بھٹائی نگر فلائی آوور جامشورو روڈ پر پانی اور شربت کی کیمپ گزشتہ روز قائم کی گئی کیمپ پر ادارے کے جنرل سیکرٹری خالد آرائین ۔ صوبائی میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد سومرو۔ محبوب میمن ماجد آرائیں۔ فقیر منظور پنہور اور دیگر نے بڑی تعداد میں ورکروں نے شرکت کرتے ہوۓ مسافروں گاڑیوں اور عام عوام کو شربت پیش کیا ۔ اس موقعی پر ایس۔ایچ۔او بھٹائی نگر نثار احمد ھالیپوٹو نے کمیپ کا دورہ کرتے ہوۓ انسانت کي خدمت کرنے اس اللہ پاک ہم سے راضی ہوتا ہے اس شدید گرمی میں الرحمن ویلفئیر ارگنائزیشن کا شربت کا کیمپ قائم کرنا کسی نیکی سے کم نہیں ہے۔ اس کا اجر اللہ پاک دینا والا ہے۔ الرحمن ویلفئیر آرگنائزیشن کی صدر بشرئ آرائیں نے ایس۔ایچ۔او بھٹائی نگر کیجانب سے کیمپ کے دورہ کا خیر مقدم کرتے ہوۓ کہا کہ ہم بنا کسی لالچ کے عوام کی خدمت کررہیے ہیں اور حیدرآباد میں ہیٹ اسٹروک صورتحال کے پیش نظر پانی و شربت کی کیمپ لگا رہیے تاکہ حیدرآباد کی عوام ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہ سکیں ۔ ہماری طرح حیدرآباد میںن موجود تمام این جی۔اوز ۔ویلفئیر آرگنائزیشن کو بھی عوام کو ٹھنڈا پانی مشروبات کی قائم کرنے کی اپیل کرتی ہوں۔ صوبائی میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد سومرو نے اس موقعی پر بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ شہباز بلڈنگ کے اندر سرکاری سطح پر بھی ڈپٹی کمشنر کو شربت اور ٹھنڈے پانی کی کیمپ قائم کرنا چاہیے تاکہ ملازمین اور عوام ہیٹ اسٹروک کی موجودہ کنڈیشن سے بچ پائیں ہم آپا بشرئ آرائیں کی ٹیم کا حصہ ہیں انکے عوامی خدمت کے مشن میں بھرپور ساتھ دیتے رہیے گے۔