حیدرآباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے روشن پاکستان وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ ڈاہری مسلسل اقدامات کر رہے ہیں اسی سلسلے میں حیسکو کے روشنیوں کے سفر کی 57ویں کڑی کے تحت حیدرآباد سائٹ ایریا کے اہم 11 کے وی میراں محمد شاہ فیڈر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا گیا
فیڈر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کا باضابطہ اعلان حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری نے آٹوبھان روڈ پر واقع ایک نجی ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا تقریب میں حیدرآباد کی معروف سماجی شخصیت محمد نوید شیخ جنید ڈاہری اور تاجر رہنماؤں رانا دلشاد عامر شہاب اسلم بھاوانی ڈاکٹر امتیاز ذوالفقار غفران خالد خان اور معززینِ شہر نے شرکت کی اس موقع پر حیسکو کے او ڈی اعجاز احمد شیخ چیف انجینئر پلاننگ رمیش کمار ڈی جی میراڈ عبدالماجد جتوئی چیف سپلائی چین عامر جدون ایس ای سرکل ون عقیل نور میمن ایکس ای این لطیف آباد ون سجاد پرویز میمن ترجمان حیسکو محمد صادق کُبر انچارج پی ڈی سی سرور انڑ پی ایس او جاوید صدیقی اور ڈی ڈی ٹی ارشد شیخ بھی موجود تھے
Posted inکراچی