سندھ میں تھیٹر کے فروغ کیلئے سرگرم معروف ومتحرک ثقافتی تنظیم بھٹائی آرٹس کونسل سندھ کے صدر نامور اداکار وہدایتکار رفیق عیسانی میمن نے کہا

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سندھ میں تھیٹر کے فروغ کیلئے سرگرم معروف ومتحرک ثقافتی تنظیم بھٹائی آرٹس کونسل سندھ کے صدر نامور اداکار وہدایتکار رفیق عیسانی میمن نے کہا ہے حیدرآباد شوبز کی عجب صورت حال ہےاس شہر فن میں
پچاس لونگی دینے والے کو صاحب صدر تیس یا اس سے زیادہ اجرکیں
دینے والے کو خاص مہمان بنا دیا جاتا ہے سو یا اس سے بھی زیادہ ایوارڈ ریوڑیوں کی طرح ایک ہزار سے پانچ ہزار روپئے تک میں بیچے جاتے ہیں یہ جرات مندانہ اور کھرا اظہار خیال انہوں نے اپنی تنظیم کی جانب سے سندھی لینگویج اتھارٹی کے غلام مصطفیٰ قاسمی ہال میں منعقدہ عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں فنون لطیفہ اور ادب وثقافت سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جبکہ معروف گلوکاروں فنکاروں کو شاعروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اس تقریب کی خاص بات یہ تھی تمام مہمانوں کو برابر کی عزت دی گئی اور تقریب اجرک اور لونگیاں پہننے والے بھی عام شرکاء کی طرح پروگرام سے لطف اندوز ہوتے رہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *