خون دو… کیونکہ کوئی تمہارا منتظر ہے

تحریر ڈاکٹر عبد الرحیم
(سٹی ایڈیٹر ای این آئی نیوز کراچی)

*“خون دو… کیونکہ کوئی تمہارا منتظر ہے”* 🩸
*ڈاکٹر محمد احمد*

*کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک میٹنگ میں ایک ویلفئیر عزم عالیشان کے فاؤنڈر چیئرمین ڈاکٹر محمد احمد ، فاؤنڈر اینڈ کو چیئرمین محمد وجاہت ، صدر محمد عادل نایاب ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ماھم جمیل ، پارٹن ان چیف جناب فہد الیاس نینیتال والا، ٹیم مینٹور ڈاکٹر سکینہ اور بالی ایگزیکٹو اور کور ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی جس میں آئندہ آنے والی 14جون 2026 کو قومی ادارہ برائے خونی امراض NIBD اسپتال کراچی میں ایک روزہ مفت خونی عطیات جمع کرانے کی مہم پر مشاورت کی گئی ۔ ڈاکٹر محمد احمد کا کہنا ہےکہ رات کے 2 بجے ہیں۔ ہسپتال کا ایمرجنسی وارڈ۔ ایک باپ ڈاکٹر کے سامنے گڑگڑا رہا ہے: “ڈاکٹر صاحب، میرے بیٹے کو خون چاہیے… کہیں سے بھی لے آئیں… میرا سب کچھ لے لیں!”

ڈاکٹر کا جواب دل چیر دیتا ہے: “خون نہیں ہے سر… اگر ابھی بندوبست نہ ہوا تو…”

*بس! یہیں رک جائیں۔*

سوچیں، اگر وہ باپ آپ ہوتے؟ اگر وہ بیٹا آپ کا ہوتا؟ 
آج ہم اپنی گاڑی، موبائل، کھانے پینے پر ہزاروں لٹا دیتے ہیں… لیکن 20 منٹ نکال کر کسی کی زندگی نہیں بچا سکتے؟

*ٹیم عزم عالیشان پکار رہی ہے:
*14 جون 2026، جمعہ | شام 6 سے 9 بجے | قومی ادارہ برائے خونی امراض NIBD ہسپتال، پی ای سی ایچ ایس*

کراچی والو! ہم وہ قوم ہیں جو سیلاب میں، زلزلے میں، ہر مصیبت میں ایک ہو جاتی ہے۔ تو آج جب ہر 3 سیکنڈ بعد کوئی پاکستانی خون کے لیے تڑپ رہا ہے، تو ہم خاموش کیوں؟

*سن لو!
تمہارا خون کسی کا باپ بن سکتا ہے… کسی کی بیٹی… کسی کا سہارا۔ 
تمہارا خون کسی تھلیسیمیا کے بچے کو اسکول بھیج سکتا ہے۔ 
تمہارا خون کسی حادثے کے زخمی کو اس کی ماں کی گود میں واپس لا سکتا ہے۔

*اور سب سے بڑی بات:
اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: “جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی”۔ 
یعنی ایک بار خون دو گے… اللہ کے ہاں پورے شہر کو بچانے کا ثواب ملے گا۔

*خوف چھوڑ دو!* سوئی کا ایک چبھن = 3 زندگیاں۔ 
کمزوری نہیں ہو گی، بلکہ تمہارا خون صاف ہو گا، تمہارا دل مضبوط ہو گا۔
ہم نے کتابوں سے مستقبل روشن کیا، اب خون سے زندگیاں روشن کرتے ہیں۔ 
*کراچی کی عوام!* اٹھو! یہ تمہارا شہر ہے، یہ تمہارے لوگ ہیں۔

آج تم نہ گئے… تو کل کوئی تمہارے لیے نہ آئے گا۔ 
آج تم دے دو گے… تو کل اللہ تمہیں سو گنا لوٹا دے گا۔

*“خون تمہارا… زندگی کسی کی… اجر تمہارا”
آؤ، مل کراچی کو خون کی کمی سے پاک کر دیں۔

*ٹیم عزم عالیشان –
*کیونکہ انسانیت ابھی زندہ ہے* ۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *