ملی تنظیمات کا اہم اجلاس؛ سید محمد نقی (S.M. Naqi) کو وزیرِ بلدیات سندھ کا فوکل پرسن مقرر ہونے پر مبارکباد، بھرپور اعتماد کا اظہار

ملی تنظیمات کا اہم اجلاس؛ سید محمد نقی (S.M. Naqi) کو وزیرِ بلدیات سندھ کا فوکل پرسن مقرر ہونے پر مبارکباد، بھرپور اعتماد کا اظہار۔

​ رپورٹ محمد حسین پرمار): صدر مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان، فوکل پرسن وزیر بلدیات سندھ و صدر پی ایس 125 (پاکستان پیپلز پارٹی) جناب سید محمد نقی کی رہائش گاہ پر مختلف ملی تنظیمات کا ایک اہم اور نمائندہ اجلاس منعقد ہوا۔
​اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، تنظیم عزاداران، آل اورنگی مساجد و امام بارگاہ فیڈریشن کے رہنماؤں سمیت کثیر تعداد میں جید علماء کرام اور ملی شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس کے تمام شرکاء نے جناب ایس ایم نقی کو وزیرِ بلدیات سندھ کا فوکل پرسن تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور گلدستے پیش کیے۔ مقررین نے اس تقرری کو ملی مسائل کے حل کے لیے ایک انتہائی خوش آئند اور مثبت قدم قرار دیا۔ تمام تنظیموں نے مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے جناب ایس ایم نقی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

​جناب سید محمد نقی نے تمام شرکاء، علماء کرام اور ملی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
​”ہمارا اولین مقصد عزادارانِ سید الشہداءؑ کی مخلصانہ خدمت اور زمینہ سازیِ ظہورِ امامِ زمانہ (عج) ہے۔ ہم تمام خدامِ عزاداری کو مضبوط اور بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ سب کے تعاون اور مشاورت سے انشاء اللہ عزادارانِ مظلومِ کربلا کے بلدیاتی و انتظامی مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کار لائیں گے۔”۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *