ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول سعید آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین پولیس اہلکاروں اور دیگر خواتین کے لیے جاری ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام

رپورٹ محمد حسین پرمار ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول سعید آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین پولیس اہلکاروں اور دیگر خواتین کے لیے جاری ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام(She Drives) تربیتی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

ٹریننگ انسٹیٹیوٹ آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ایڈیشنل آئی کراچی کو سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی ٹریفک اور پرنسپل انسٹیٹیوٹ نے تربیتی معیار، نصاب، عملی مشقوں اور شرکاء کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایس ایس پی کیماڑی و ٹریفک کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اقدام سندھ حکومت کے ویژن خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرتی شمولیت کے فروغ کا حصہ ہے جبکہ ٹریفک پولیس میں اصلاحات، شفافیت اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کا تسلسل بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی ٹریفک انفورسمنٹ میں شمولیت نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ عوامی رابطوں اور مؤثر خدمات کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

پولیس چیف اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ پولیس جدید اور بہتر عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔

دورے کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک نے تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد تقسیم کیں اور شیلڈ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان کراچی پولیس

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *