


(رپورٹ محمد حسین پرمار) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج (PTC) سعید آباد میں شجرکاری مہم کی تقریب میں شرکت کی اور پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر چیف کمیونٹی پولیسنگ کراچی مراد علی سونی، پرنسپل شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج عدیل چانڈیو٫ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی،جوائنٹ چیف عقیق اقبال، جوائنٹ چیف فیصل رشید، ڈپٹی چیف (آپریشنز) عرفان ابوبکر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی دانش تلو، ممبر محمد، چیف ناظم آباد حماد بن مسعود، سلمان فوڈز کے سرفراز احمد، طیب عباس، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کی گرین کراچی مہم کا شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج میں یہ پانچواں منصوبہ ہے۔ اس شجرکاری مہم کے تحت پولیس ٹریننگ کالج میں 500 پودے لگائے جائیں گے، جبکہ شہر بھر میں ماحول کے تحفظ اور سرسبز کراچی کے فروغ کے لیے مزید شجرکاری مہمات بھی جاری رکھی جائیں گی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی، مراد علی سونی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ ماحول دوست اقدامات بھی وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے شجرکاری مہم کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترجمان کراچی پولیس