*پھلیلی پولیس کی کارروائی، اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار، چھینا گیا موبائل فون اور پسٹل برآمد*
*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں پھلیلی پولیس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او پھلیلی انسپیکٹر محمد ہاشم بروہی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں طفیل، شہزاد علی وکو اور بالاج قاضی شامل ہیں
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ پھلیلی کے مقدمہ کرائم نمبر 106/2026 زیر دفعہ 397، 34 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات کے دوران چھینا گیا موبائل فون اور جرم میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل بھی برآمد کرلیا ہے۔ جبکہ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی
مزید برآں گرفتار ملزم بلال کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل برآمد ہونے پر اس کے خلاف تھانہ پھلیلی میں کرائم نمبر 109/2026 بجرم 25A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت الگ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے ممکنہ مجرمانہ ریکارڈ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔