سوشل میڈیا پر وائرل لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی:( محمد حسین سومرو) تھانہ درخشاں پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے خفیہ اطلاع اور تکنیکی شواہد کی مدد سے کبیر، تجمل شیخ اور محمد بلال بلوچ کو گرفتار کیا۔ ملزم محمد بلال بلوچ کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور 3 زندہ راؤنڈز بھی برآمد ہوئے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *