پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

کراچی: ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) لیاقت آباد نمبر 4 میں اسٹریٹ کرائم کے دوران پولیس اور ملپولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
چار مسلح ملزمان شہری سے 15 ہزار روپے نقدی چھین کر دو موٹر سائیکلوں پر فرار ہو رہے تھے۔ پولیس موبائل کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جو بعد ازاں راستے میں دم توڑ گیا۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔
ہلاک ملزم کے قبضے سے 6 موبائل فونز، ایک موٹر سائیکل اور 9 ایم ایم پستول برآمد ہوا۔ تین ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *