جمہوریہ گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل ، این آئی (ایم)، ایچ جے، سی او اے ایس اور سی ڈی ایف سے ملاقات

راولپنڈی،( محمد حسین سومرو) آئی ایس پی آر : 18 جون، 2026؛ جمہوریہ گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیا پونگ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے، سی او اے ایس اور سی ڈی ایف سے ملاقات کی۔
جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو بڑھانے کا عزم کیا، خاص طور پر مشترکہ تربیت، انسداد دہشت گردی اور دفاعی پیداوار پر توجہ مرکوز کی۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا۔
بعد ازاں جمہوریہ گھانا کے نیشنل سیکیورٹی کوآرڈینیٹر ایچ ای مسٹر عبدالرزاق عثمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف، NI, NI (M), T Bt، چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، NI (M) HJ، چیف آف دی ائیر سٹاف اسلام آباد میں ملاقات کی۔ گھانا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیا پونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *