
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں سہراب گوٹھ فلائی اوور کے قریب گشت پر مامور پولیس موبائل نے مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شعیب اختر ولد غلام عباس کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ اور فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔