
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گلبرگ پولیس نے دورانِ پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی اور ایک کو بلا ضرب گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد حسن اور حسن کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول، تین زندہ راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے سی آئی سی گلبرگ ڈویژن کے حوالے کیا جا رہا ہے۔