پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود خمسہ گوٹھ، سیکٹر 5-F کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد ولد شیر محمد اور شاہ رخ ولد یار محمد کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول، 9mm پستول بمعہ لوڈ میگزین اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *