

حیدرآباد
صوبائ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے حیدرآباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مودی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کو پیاسی مارنے کی سازش کررہا ہے سندھ طاس معاہدہ کے قوم نے قیمت ادا کی ہے پاکستان نے امن کی خاطر تین دریاؤں کا پانی بھارت کودیا ہم نے ڈیلٹا پر کمپرومائز کیا لاکھوں ایکڑ اراضی متاثر ہوئ ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر پاکستان ہوا ہے جام خان شورو نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان پانی کے لئیے بھارت سے بھیک نہیں مانگے گا اگر ایسا ہوا تو ہمارا کھلا اعلان جنگ ہے ہم دنیا کے سامنے مظلوم بن کر نہیں جائیں گے بلکہ بھرپور جواب دیا جائیگا جام خان شورو نے کہاکہ پچھلی جنگ میں بھارت دیکھ چکا ہے کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا کیا ہے بھارت اپنی شکست کو سندھو پانی سے بجھانا چاہتا ہے مودی کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے پاکستان کے عوام کو پیاسہ مارنے کی پالیسی پر گامزن ہے صوبائ وزیر آبپاشی نے کہاکہ پانی روکا گیا تو ہمارے پاس کوئ آپشن نہیں رہے گا انڈیا نے ڈیٹا شیئرنگ بند کردی ہے اس ڈیٹا سے ہم دیکھتے تھے کہ کتنا پانی آرہا ہے اب یہ نہیں ہوگا کہ 70 سالوں سے ہم کشمیر کی طرف دیکھتے رہیں اور مذید 70 سالوں تک پانی کی طرف دیکھیں اب یہ 1948 اور 1960 والا پاکستان نہیں رہا پانی پر بھی ہم کشمیر کی طرح اقوام متحدہ کی طرف دیکھتے رہیں بھارت کی پانی پر سازش کا مطلب پانی پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے جسے پاکستان کے عوام پر گز برداشت نہیں کرے گی اس وقت پورے پاکستان میں پانی بند ہونے کی باتیں ہورہی ہیں پانی بند ہونے کا سب سے زیادہ اثر سندھ پر آئے گا ہمارے ہاتھ میں معاہدہ ہے کہ انڈیا پانی روک نہیں سکتا جہاں دنیا میں معاہدہ نہیں ہوتے وہاں بھی پانی نہیں روکا جاتا جبکہ ہمارے پاس معاہدہ بھی ہے جام خان شورو نے کہاکہ انڈیا کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو پانی کی ایک بوند بھی نہیں دیں گے ہم کیا اس بات کا انتظار کریں کہ 24 کروڑ عوام پیاسے مریں صبر کرکے بیٹھ جائیں 24 کروڑ کی جی ڈی پی کیا یو این او کے اسرے پر چھوڑ دیں اگر انڈیا نے ہمارا پانی بند کرنے کی کوشش کی تو ہمارے پاس جنگ کے علاؤہ کوئ آپشن نہیں بچے گا ریاست بھی اپنے ملک کے لوگوں کو پیاسہ نہیں مارے گی ہم دنیا کے سامنے مظلوم بن کر نہیں جائیں گے بلکہ یہ بتائیں گے کہ ہمارا اعلان جنگ ہے ہمارا انڈیا کو یہ واضح پیغام ہے جام خان شورو نے کہاکہ پانی کے مسئلے پر پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے اور دشمن کو بھرپور جواب دینے کے لئیے تیار ہے