حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے ولی بھائی راجپوتانہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے ولی بھائی راجپوتانہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

ہسپتال کا افتتاح چیف پیٹرن حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور آل راجپوتانہ فیڈریشن کے صدر سیٹھ گوہر اللہ نے کیا۔

اس موقع پر حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد جس میں
سید یاور علی شاہ، ضیاء الدین قریشی، سید حسن ضیاء جعفری، عبدالستار خان، محمد عارف، خالد جمیل خانزادہ، اشفاق سومرو، صلاح الدین خان غوری، عباس غوری، محمد علی راجپوت، طارق شیخ، حاجی گلشن الٰہی اور دیگر معززین موجود تھے۔

تقریب سے چیئرمین عبدالرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں راجپوتانہ ہسپتال کے عملے کے ساتھ ہیں کہ یہ ہسپتال ایک بار پھر اسی کامیابی کے ساتھ فعال ہو جائے جیسا کہ یہ اپنی بندش سے قبل تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا واحد نجی ہسپتال تھا جو نہایت مناسب نرخوں پر سندھ بھر کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہا تھا۔ کچھ مخالف عناصر کے کیسز اور پروپیگنڈے کی وجہ سے یہ ہسپتال بند ہو گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “آج ہسپتال کے دوبارہ کھلنے پر میں اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ یہاں موجود ہوں اور آل راجپوتانہ ہسپتال فیڈریشن کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہماری دعا ہے کہ یہ ہسپتال ایک بار پھر پہلے کی طرح ترقی کرے اور سندھ کے عوام کی خدمت کرے۔”
آل راجپوتانہ ہسپتال فیڈریشن کے صدر سیٹھ گوہر اللہ کہ کہنا تھا کہ یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور فیڈریشن کے ممبران نے چاہا کہ راجپوتانہ پہلے کی طرح ترقی کرے تو میں چاہتا ہوں سب اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہم اس کو پھر اپنے پیروں پر کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کے جیسے راجپوتانہ نے پہلے نام پیدا کیا تھا پورے سندھ میں پھر نام پیدا کرے۔ راجپوتانہ ہسپتال نے اس شہر کو بہت بڑے اور نامور سرجن اور ڈاکٹرز دیئے ہیں اور انشاءاللہ آنے والے وقتوں میں بھی یہ نامی گرامی راجپوتانہ ہسپتال ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *