
کراچی: ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ قائدآباد پولیس نے دورانِ گشت لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب مشتبہ مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں اسد عرف حسن عرف بونجا ولد شیر عالم زخمی حالت میں جبکہ اس کا ساتھی احمد ولد اکبر بحفاظت گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ سابقہ کرمنل ریکارڈ اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔