تھانہ بوٹ بیسن پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں، شاہد ولد حمید الرحمٰن اور عاقب ولد غلام علی کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 44 گرام آئس (کرسٹل میتھ ایمفیٹامین) اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزم شاہد اس سے قبل بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزمان کے خلاف سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *