ضلع خیرپور کی عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے

کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) پیپلز پارٹی ،سندھ حکومت سے ضلع خیرپور میرس کی عوام پُر زور اپیل کرتی ہے کہ خیرپور میں بڑھتی ہوئی بدامنی، قبیلائی جھگڑوں اور ڈاکو راج کا فوری نوٹس لیا جائے۔
آج خیرپور کی صورتحال تشویشناک ہے قبیلہ جھگڑے: پرانے تنازعات نے پھر سر اٹھا لیا ہے۔ روزانہ فائرنگ کے واقعات میں عام شہری زخمی اور جان سے جا رہے ہیں۔
ڈاکو راج: قومی شاہراہوں پر اور شہروں کے اندر سرعام لوٹ مار ہو رہی ہے۔ دن دیہاڑے شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کاروباری شخصیات اور بڑے سرمایہ کار ضلع چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اگر یہی حال رہا تو کوئی گھر ایسا نہیں بچے گا جہاں لاش نہ پہنچے۔
خیرپور کی عوام کا متفقہ مطالبہ ہے کہ *ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو، PSP* صاحب کو فوری طور پر خیرپور پولیس کی کمانڈ سونپی جائے۔
ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو صاحب اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانتداری اور عوام دوست طرزِ قیادت کی وجہ سے پولیس فورس میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کی قیادت کی چند خصوصیات:
ان کے دور میں قانون سب کے لیے برابر تھا۔ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں تھا۔
قبیلہ جھگڑوں اور ڈاکو گروہوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کر کے امن قائم کیا گیا۔
وہ تھانہ کلچر ختم کر کے عوام کے مسائل خود سنتے تھے۔ اسی لیے عوام آج بھی انہیں یاد کرتی ہے۔
خیرپور کے لوگوں کو ایک ایسے افسر کی ضرورت ہے جو دباؤ میں نہ آئے، فیصلے جرأت سے کرے اور عوام کی جان کو اپنی جان سمجھے۔ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو صاحب اس تمام معیار پر پورا اترتے ہیں۔
حکومت سے گزارش
محترم سندھ حکومت، خصوصاً پیپلز پارٹی کی قیادت سے گزارش ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر فیصلہ کیا جائے۔ اگر واقعی خیرپور کی عوام کی زندگیاں آپ کو پیاری ہیں تو تاخیر نہ کی جائے۔
ضلع خیرپور کو مزید خون خرابے کا متحمل نہیں کیا جا سکتا۔ آج اگر قدم نہ اٹھایا گیا تو کل بہت دیر ہو جائے گی۔
*ہم مطالبہ کرتے ہیں: جلد از جلد ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو صاحب کو ایس ایس پی خیرپور تعینات کیا جائے تاکہ امن بحال ہو اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔*

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *