
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایوب گوٹھ اور سہراب گوٹھ کے غیور عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون علاقے میں امن چاہتا ہے اور کون جرائم کی دکانیں چمکانا چاہتا ہے۔
چوکی انچارج امیر بخش سومرو ایک فرض شناس اور ایماندار آفیسر ہیں، جنہوں نے علاقے کو جوے کے اڈوں، غیر قانونی پیٹرول کی فروخت اور معصوم لوگوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورنے والے مافیا سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ جب اس مافیا کی دال نہیں گلی اور ان کے دو نمبر کام بند ہوئے، تو انہوں نے ہمیشہ کی طرح مظاہروں اور جھوٹے میڈیا ٹرائلز کا سستا ڈرامہ شروع کر دیا۔
یاد رکھیں: چور کا شور مچانا اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ چوری کا راستہ بند ہو چکا ہوت عوام جانتے ہیں: جن کا اپنا کردار داغدار ہو، ان کا احتجاج کسی اچھے افسر کی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
ہم ایوب گوٹھ پولیس چوکی انچارج امیر بخش سومرو صاحب کی ایمانداری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں اور سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ ایسے فرض شناس افسران کی پشت پناہی کی جائے تاکہ سہراب گوٹھ کا امن تباہ کرنے والے یہ عناصر قانون کی گرفت میں رہیں۔