
راولپنڈی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈاکٹر انیس احمد، وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد اسٹیشنز میں 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات سے “پاکستان کے ماضی، حال اور مستقبل” اور دو قومی نظریے کے موضوع پر گفتگو کی۔
ڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ نظریۂ پاکستان (دو قومی نظریہ) وہ فکری بنیاد ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ قومی شناخت، سیاسی شعور اور آزاد وطن کے حصول کے لیے متحد کیا۔
ڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی، سماجی اور قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی انتہاپسندانہ پالیسیوں اور اقلیتوں کے ساتھ رویے نے اس کے سیکولر تشخص پر سوالات کھڑے کیے ہیں اور دو قومی نظریہ کی حقیقت اور اہمیت کو مذید واضع کردیا ہے۔
ڈاکٹر انیس احمد نے مسئلۂ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ واضح، اصولی اور مستقل رہا ہے۔
ڈاکٹر انیس احمد نے مزید کہا کہ طلبہ تاریخ کا مطالعہ کریں، تحقیق کریں اور مختلف مستند ذرائع سے حقائق جان کر اپنی رائے قائم کریں۔
اپنی گفتگو کے اختتام پر ڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ وہ مستقبل کے معمار کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت تبدیلی کی پہلی اینٹ بنیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔