تھانہ سکھن پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک زخمی ملزم گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ سکھن پولیس نے بھینس کالونی روڈ نمبر 12، نزد ریلوے گراؤنڈ، میں پولیس مقابلے کے دوران بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
گرفتار ملزم کی شناخت پہلوان عرف قاری عرف سائین ولد شہروز کے نام سے ہوئی، جو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، 2 زندہ راؤنڈ، 22 ہزار روپے نقد اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزم نے اپنے فرار ساتھیوں کے نام پرویز عرف پرو چانڈیو، دین محمد عرف دینو اور ایک نامعلوم ساتھی بتائے ہیں۔
گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *