حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سٹی پولیس نے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزامات کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سٹی پولیس نے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزامات کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق شہری جبران علی شیخ نے سٹی پولیس کو درخواست دی کہ اس کے 15 سالہ بیٹے ثناء اللہ کے ساتھ اسکے دو دوستوں اسداللہ شیخ عرف اسد ڈاڈا اور عبداللہ انصاری نے زبردستی بدفعلی کی کوشش کرکے اس کی برہنہ ویڈیو بناکر بلیک میل اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر میری بیٹے سے طلائی زیورات لے لئے شہری کی مدعیت میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر طاہر مغل نے کرائم نمبر 118/2026 زیر دفعات 377، 511، 386، 506(2)، 34 تعزیراتِ پاکستان مقدمہ درج کرلیا اوا فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان اسداللہ شیخ عرف اسد ڈاڈا اور عبداللہ انصاری کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *