حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس نے تین الگ الگ مقابلوں میں ڈکیت گینگز کے 5 کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس نے تین الگ الگ مقابلوں میں ڈکیت گینگز کے 5 کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈو جام پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ تین ملزمان موٹر سائیکل پر سوار واردات کی نیت سے ٹنڈو جام کی جانب آ رہے ہیں جس پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ناکہ بندی کی اور مشتبہ موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کی گئی اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ملزمان جنید نوحانی سجاول گرگازئی اور ایاز نوحانی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا دورانِ تلاشی گرفتار زخمی ملزماں کے قبضے سے دو پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کئے گئے جبکہ ملزمان کے زیرِ استعمال ایک موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا اور
گرفتار زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان تھانہ چھلگری اور چیک پوسٹ نسیم نگر کی حدود میں پولیس مقابلوں کے مقدمات میں بھی ملوث پائے گئے دوسرا پولیس مقابلہ پبن پولیس اور ڈکیت گینگ کے کارندوں کے درمیان لنک روڈ بخشو لغاری فاروق لغاری کے باغ کے قریب ہوا ملزمان واردات کی نیت سے موجود تھے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ شروع کردی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زاہد ابڑو کو زخمی حالت میں جبکہ دوسرے ملزم وحید چانڈیو کو بلا ضرب گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے دو پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے اور گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جانچ پڑتال میں مذکورہ ملزمان پولیس پر حملے مقابلے اور مین پوری سپلائی کے مقدمات میں ملوث و مطلوب نکلے ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تیسرا مقابلہ پھیلی پولیس اور منشیات سپلائرز کے درمیان دوران پیٹرولنگ اس وقت ہوا جب پھلیلی تھانے کی حدود اسلام آباد پھاٹک نزد کمہار پارہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی اور ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم یعقوب مکرانی بلوچ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے زخمی ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا اور ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی اپنی تحویل میں لے لی اور زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار زخمی ملزم تھانہ پھلیلی اور حالی روڈ میں درج پولیس مقابلہ غیر قانونی اسلحہ منشیات اور مین پوری کے 9 مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *