پولیس اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، گٹکا/ماوا کا خفیہ کارخانہ بے نقاب

کراچی: ( رپورٹ: رپورٹ: محمد حسین سومرو ) ڈسٹرکٹ سینٹرل عزیزآباد پولیس اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، گٹکا/ماوا کا خفیہ کارخانہ بے نقاب
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانہ عزیزآباد پولیس اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران غریب آباد، بھنگوریا گوٹھ میں قائم گٹکا/ماوا کے خفیہ کارخانے پر کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا اور ملزم محمد نصیر عرف چوچہ کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم طویل عرصے سے غیر قانونی گٹکا/ماوا تیار کرنے کے کاروبار میں ملوث تھا، اس کے خلاف گٹکا ایکٹ سمیت مختلف مقدمات درج ہیں اور وہ مفرور بھی رہا ہے۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے 2001 میں یہ کاروبار شروع کیا، بعد ازاں مختلف مقامات پر فیکٹریاں قائم کیں اور 2026 کے اوائل میں سرگرمیاں غریب آباد، بھنگوریا گوٹھ منتقل کر دیں۔
کارروائی کے دوران گٹکا مکسنگ مشین، پیکنگ مشین، 2 ڈیجیٹل ویئنگ اسکیل، 100 کلو گیلی چھالیہ، 100 کلو خشک چھالی، ایک بڑا دیگچہ، ایک بڑا ٹب اور 1000 تیار گٹکا/ماوا کی پڑیاں برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *