




حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے PS-65 کے ٹکٹ ہولڈر حاجی فرید قریشی کی جانب سے حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی یاد میں دعوتِ دلیم کا پرتکلف اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل عماد صدیقی، نائب صدر اویس اقبال خان، میئر حیدرآباد کاشف شورو، ایم پی اے ناصر حسین قریشی، ایم پی اے صابر قائم خانی، موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر افتخار عباسی، وائس چیئرمین حیدرآباد مارکیٹ کمیٹی ظہیر جان، ایگرو سیڈ کے سی ای او علی رضا آرائیں، مون اسٹار نیچر سیڈ کمپنی کے حاجی برہان کلہوڑو، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سب چیئرمینز محمد احسن ناغڑ، اریب خان، مقصود چوہان، عدنان خان، راشد قریشی، حماد درانی اور دانش خان انجمن تاجران پھلیلی بازار کے جنرل سیکرٹری حامد علی شیخ، انجمن تاجران صدر بازار کے صدر معیز بوہری، جنرل سیکرٹری ضرار خان، حاجی رفیق شیخ، احمد آرائیں، شہزاد قریشی، محمد نعمان میمن سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
میر رفیق تالپور، فیصل عبدالجبار خان، ٹاؤن چیئرمین منٹھار جتوئی عظیم جتوئی عدنان رشید بلال مصطفی ، پھلیلی بازار کے صدر مسرور بٹ، سائٹ ایسوسی ایشن کے زبیر گانگرو، آئی اوں کے عمران سہروردی، سماجی رہنما جنید ڈائری اور دیگر معززین نے بھی شرکت کرکے دعوت کو رونق بخشی شمع کمرشل ایسوسییشن اینڈ ٹریڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز علی راجپوت جنرل سیکرٹری نواب الدین قریشی قاضی رضوان اشفاق سومرو علی رضا أراٸیں محمد ہاشم ملک اور دیگر عہدہ داران نے مہمانوں کو خوش امدید کہا ۔