
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر تھانہ شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر حاجی شاہ علی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم نیاز کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی شاہد عرف کاکا فرار ہوگیا۔
کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 16 کلو گرام (382 پڑیاں) گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔