
کراچی؛ ( رپورٹ محمد حسین سومرو) لیاقت آباد سندھی ہوٹل آخری اسٹاپ، لیاری ایکسپریس وے کے قریب پولیس مقابلے کے دوران زبیر ولد بشیر اور عمران ولد زبیر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم جوابی کارروائی میں گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا بٹوہ، 700 روپے نقدی اور ایک موٹرولا موبائل فون برآمد ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں میں ڈکیتی اور موبائل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔