پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر جنید خانزادہ، ممبر ایف ای سی حمیدالرحمان محمد حسین خان ایچ یو جے کے صدر حامد میاں شیخ، سینئر نائب صدر فیض کھوسو نائب صدر الطاف کوٹی جنرل سیکریٹری علی حمزہ زیدی سینئر جوائنٹ سیکریٹری فیروز ببر جوائنٹ سیکریٹری مظفر رند فنانس سیکریٹری دانش نفیس و دیگر اراکین مجلس عاملہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد کی جانب سے کراچی جلسے کے دوران میڈیا سے ناروا اور دھمکی آمیز اور کارکنان کو اشتعال دلا کر میڈیا ورکرز پر حملے کی کوشش کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے میڈیا کو دعوت دینے کے بعد اس طرح کا رویہ روا رکھنا اور تحکمانہ انداز میں کیمرہ مینوں کو کام کرنے سے روکنا انتہائی مناسب اور قابل مذمت ہے ۔ آفاق احمد نے کارکنان میں مقبول اور سوشل میڈیا پر سستی پذیرائی کے لئے کیمرہ مینز اور رپورٹرز کے خلاف اشتعال انگیز زبان استعمال کی جس سے کارکنان مشتعل دکھائی دیئے اور میڈیا ورکرز کو حراسگی کا سامنا ہوا آفاق احمد کی جانب سے میڈیا ورکرز کو مدعو کرنے کے باوجود بیٹھنے تک کی جگہ نہیں دی گئی اور میڈیا مالکان کا غصہ ورکر کیمرہ مینوں پر نکالا گیا جو انتہائی نامناسب اور غیر شائستہ ہے آفاق احمد نے اپنے خطاب کے وقت وہاں موجود کیمرہ مینوں کو ہٹانےکے لئے سخت اور اشتعال انگیز رویہ اپنایا اور الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اداروں کے مالکان ان کی کوریج نشر کرنے کی بجائے ان کی فوٹیج ایجنسیوں کو دے دیتے ہیں ان کی اس غیر ذمہ دارانہ گفتگو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے پی ایف یو جے اور ایچ یو جے لیڈر شپ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس رویہ پر میڈیا ورکروں سے معذرت کی جائے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *