





کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو)۔ یوم شھداء سندھ پولیس کے موقعے پر ایس ایس پی ٹریفک ضلع ویسٹ محمد اعظم جمالی اور اس کی ٹیم شھداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئےکہا کہ ہم تمام شہداء سندھ پولیس کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اس قوم کے وہ سپوت جو اپنی قوم اور وطن کے لیے جان کے نذرانے پیش کرتے ہیں وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تاریخ میں امر ہو جاتے ہیں وہ قوم کے دلوں میں اور دعاؤں میں ہمیشہ ذندہ رہتے ہیں یہ وہ عظیم ہستیاں ہیں جو چراغ کی مانند ہیں خود کو جلا کے دوسروں کی راہوں میں روشنی پیدا کرتے ہیں یہ قوم کے وہ سپوت ہیں جو اندھیروں میں جگمگاتے ستاروں کی طرح ہیں جو خود کو جلا کے ہمارے لئے روشنی اجاگر کرتے ہیں۔
ھمارے ٹریفک پولیس کے شھید جو ہر مشکل گھڑی میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں اور وقت پڑھنے پر اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتےہر لمحے کوئی بھی مشکل سے مشکل وقت ہو اپنی تمام فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ اپنی ڈیوٹی پر معمور ہوتے ہیں جب قوم اور وطن پر کوئی مشکل وقت آتا ہے تو انھوں نے اپنے جانون کے نذرانے پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کیا اپنی قوم اور وطن کا دفاع کی ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ھم امن و سکون کی فضا میں سانس لے رہیں ہیں ٹریفک پولیس اپنے شہیدوں کی ان قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے سکتی۔
آج ہم تمام دل گہرائیوں سے یہ عہد کرتے ہیں۔ کہ تمام ٹریفک پولیس کے شہداء کے احلیخانہ کے ساتھ ہر خوشی و غم میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گےاور انکے ساتھ ایک خاندان کے فرد کی طرح ہمیشہ ان کا ساتھ دیں گے ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے یہ ہی ھمارا عھد ہے اور یہ ہی ہمارا عزم ہے۔
شھید کی جو موت ہے
وہ قوم کی حیات ہے
اکستان ژندہ باد
سندھ پولیس پائندہ باد