پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ خواجہ اجمیر نگر پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار۔
سیکٹر 5-B/3 رحمانیہ موڑ کے قریب مقابلے کے دوران زخمی ملزم سلیم سعید پٹھان ولد لال سعید کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول 30بور، 3موبائل فون، ایک نقدی پرس اور ایک موٹرسائیکل 125برآمد کر لی گئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جب کہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *