
ہولی کے موقع پر ڈی ایس پی کینٹ پارس بکھرانی کا شہید انسپکٹر منوج کمار کے گھر دورہ
*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایت پر ڈی ایس پی کینٹ پارس بکھرانی* نے ہولی کے موقع پر شہید انسپکٹر منوج کمار کے گھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان کے ساتھ ہولی کی خوشیوں میں شرکت کی، مٹھائی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں دلی مبارکباد دی۔
پاکستان بھر میں ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی انتہائی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ مناتی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے افسران و اہلکار بھی اپنے مذہبی تہوار کو روایتی انداز میں مناتے ہیں۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد کے تمام ہندو افسران و اہلکاروں کو ہولی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تاکہ وہ اپنی خوشیاں بھرپور انداز میں منا سکیں۔
اس اقدام کا مقصد ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کو یہ پیغام دینا ہے کہ خواہ ہم مسلمان ہوں، ہندو ہوں یا کسی اور مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، ہم سب برابر، متحد اور پاکستانی ہیں، اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
